بالی وڈ کے مشہور اداکار عرفان خان انتقال کرگئے
عرفان خان، جنہوں نے اپنی منجھی
ہوئی اداکاری سے کروڑوں لوگوں کو متاثر کیا، آج 53 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
انہوں نے مسلم ڈاگ ملینیئر، جراسک ورلڈ، لائف آف پائی، دی امیزنگ اسپائیڈر مین کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان بنائی. اس کے علاوہ کئی بالی وڈ فلموں میں اپنی بہترین سنجیدہ اداکاری کے جوہر دکھائے. وہ آج ممبئی کے ایک ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے
انہوں نے سب سے پہلے 2018 میں ایک ٹوئٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ انہیں دماغی کینسر تشخیص ہوا ہے. اس کے بعد وہ مسلسل لندن میں زیر علاج رہے. علاج کے بعد انکی طبیعت میں اس حد تک بہتری آئی کے انہوں نے اس دوران ایک فلم انگریزی میڈیم میں بھی کام کیا، جو ان کی آخری فلم ثابت ہوئی
ان کی پہلی فلم سلام بمبئی تھی، جو 1988 میں رلیز ہوئی
انہیں مین اسٹریم فلم انڈسٹری میں پہچان دلانے والی پیلی فلم دی واریئر تھی، جو 2002 میں ریلیز ہوئی. اس فلم نے بہترین برطانوی فلم کا ایوارڈ بھی حاصل کیا
بالی وڈ میں ان کی فلم مقبول حقیقی معنوں میں ایک مقبول فلم تھی. اس کے علاوہ روگ، لائف، ان میٹرو، مداری، حاصل، پان سنگھ تومار، لنچ باکس، پیکو، حیدر، ہندی میڈیم، کالی شلوار، فوٹ پاتھ، دی بائی پاس، یہ سالی زندگی، چہرہ، یوں ہوتا تو کیا ہوتا، تلوار، دی سانگ آف اسکورپیئن، قریب قریب سنگل، اور کارواں ان کی دیگر کامیاب فلموں میں شمار کی جاتی ہیں. اس کے علاوہ بھی انہوں نے انگنت فلموں میں کام کیا. وہ محض الفاظ کے ذریعے ہی نہیں بلکہ اپنے چہرے کے تاثرات اور آنکھوں سے بھی اداکاری کرنے والے فنکار تھے. وہ اپنی عام زندگی میں اس حد لاابالی سے نظر آنے والے شخص تھے، کہ ان کی اداکاری میں بھی اس کی جھلک نظر آتی تھی
انتہائی حیرت کی بات یہ ہے کہ ان کی والدہ کا انتقال بھی صرف چار دن قبل ہی ہوا تھا
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں