ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻧﯽ میرے دل کے ﺑﮩﺖ قریب ﮨﯿﮟ.. اور وہ دل دھڑکنا بند ہو گیا.. رشی کپور بھی چل بسے!



"ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻧﯽ میرے دل کے ﺑﮩﺖ قریب ﮨﯿﮟ"

اور وہ دل دھڑکنا بند ہو گیا
رشی کپور بھی چل بسے



معروف بھارتی اداکار رشی کپور 67 برس کی عمر میں انتقال کر گئے  وہ  2018 سے خون کے کینسر کا شکار تھے، جس کی وجہ سے وہ امریکہ میں زیرعلاج بھی رہے، بدھ کی صبح طبعیت خراب ہونے اور سانس لینے میں دشواری پر انہیں ممبئی کے سر ایچ ایم ریلیئینس فاؤنڈیشن ہسپتال منتقل کیا گیا تھا. جہاں ان کا انتقال ہوا
ان کے بھائی رندھیر کپور نے اس خبر کی تصیق کی ہے. جبکہ رشی کپور کے ساتھ بیشمار فلموں میں کام کرنے والے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے اپنے ٹوئٹ میں رشی کپور کی وفات پر دکھ  کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے
"رشی کپور.... وہ چلا گیا... میں ٹوٹ چکا ہوں"
کئی دیگر بالی ووڈ اداکاروں نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات میں رشی کپور کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے.
ﺭﺷﯽ ﮐﭙﻮﺭ ﮐﺎ ﺗﻌﻠﻖ ﺑﺎﻟﯽ ﻭﮈ ﮐﮯ ایک بہت بڑے اور جانے مانے ﮐﭙﻮﺭ ﺧﺎﻧﺪﺍﻥ ﺳﮯ ﺗﮭﺎ. ﻭﮦ ﺍﺩﺍﮐﺎﺭ، ﮨﺪﺍﯾﺘﮑﺎﺭ اور فلمساز  ﺭﺍﺝ ﮐﭙﻮﺭ ﮐﮯ ﺑﯿﭩﮯ ﺗﮭﮯ۔ اس وقت ان کا بیٹا رنبیر کپور بھی فلم انڈسٹری کا ایک کامیاب ہیرو تصور کیا جاتا ہے.

رشی کپور کی پہلی فلم بوبی 1973 میں ریلیز ہوئی، جبکہ اس سے قبل وہ کچھ فلموں میں چائلڈ ایکٹر کے طور پر بھی کام کر چکے تھے. اپنی پہلی ہی سپرہٹ فلم کے بعد انہوں نے ہندی سنیما پر چار دہایوں تک راج کیا
ان کی آخری فلم دی باڈی تھی، جس میں ان کے ساتھ عمران ہاشمی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے. یہ ایک سسپنس  تھرلر اور انوکھی کہانی پر مبنی فلم ہے
یاد رہے دو دن قبل ہی ایک اور بڑے  ﺑﺎﻟﯽ ﻭﮈ ﺍﺩﺍﮐﺎﺭ ﻋﺮﻓﺎﻥ ﺧﺎﻥ بھی ﮐﯿﻨﺴﺮ ﺳﮯ ہی انتقال کر گئے تھے
کرونا وائرس اشو کے بعد ﻧﮯانہوں نے  ﮔﺮﻳﺬﺷﺘﮧ ﻣﺎﮦ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎنی ﻭﺯﯾﺮﺍﻋﻈﻢ عمران خان کے نام ﺍﭘﻨﮯ ایک ﭘﯿﻐﺎﻡ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ "ﻣﯿﮟ بہت احترام کے ساتھ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎنی ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻋﻈﻢ ﻋﻤﺮﺍﻥ ﺧﺎﻥ ﺻﺎﺣﺐ ﺳﮯ گذارش ﮐﺮﺗﺎ ﮨﻮﮞ ﮐﮧ ﻭﮦ عوام کو ﺿﺮﻭﺭﯼ ﺍﺣﺘﯿﺎﻁ برتنے کی ہدایات دیں"
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید لکھا تھا کہ
"ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻧﯽ میرے دل کے ﺑﮩﺖ قریب ﮨﯿﮟ."اور آج وہ دل دھڑکنا بند ہو گیا

<




تبصرے