پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) شجاع پاشا کا نام اہم خبر کے حوالے سے منظر عام پر آیا ہے، خب یہ ہے کہ انکو گورنر سندھ تعینات کرنے کا واضح امکان ہے.
باخبر حلقے کہہ رہے ہیں کہ شجاع پاشا کو صوبہ سندھ میں گورنر لگانے کی خبریں گردش میں ہیں اور اس کا مضبوط امکان موجود ہے. ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس فیصلے کی بنیادی وجہ لاک ڈاؤن کے متعلق سندھ حکومت کا رویہ ہے، جس کی وجہ سے وفاقی حکومت کو پالیسیاں بنانے اور نافذ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے.
لیفٹیننٹ جنرل رٹائرڈ شجاع پاشا دو ہزار آٹھ میں آئی ایس آئی کے سربراہ بنے تھے، انہوں نے اس عہدے پر دو ھزار بارہ تک اپنی ذمہ داریاں نبھائیں. اس دور میں بڑے ڈرامائی واقعات رونما ہوے، جن میں ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی مشکوک ھلاکت اور میمو گیٹ اسکینڈل قابل ذکر ہیں.
میڈیا کی خبروں کے مطابق کچھ دن قبل ذوالفقار مرزا اور ایاز لطیف پلیجو کے گورنر سندھ نامزدگی کی خبریں بھی زیرگردش کر رہی تھیں. لیکن اب یہ کہا جا رہا ہے کہ کسی بھی وقت جنرل پاشا کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا اعلان ہو سکتا ہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں